لاہور: واردات کی کوشش ناکام،2 ڈاکو رنگے ہاتھ گرفتار

لاہور: واردات کی کوشش ناکام،2 ڈاکو رنگے ہاتھ گرفتار

 ایک نیوز: لاہور پیکو روڈ مٹھائی کی دکان پر واردات کی کوشش کرنے والے 2 مسلح ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ل واردات کے بعد ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن دکانداروں نے    ٹریفک آفیسر اعجاز اور ابرار سے ملکر ڈاکوؤں کو پکڑ لیا ۔ جس کے بعد  شہریوں نے ڈاکوؤں کی درگت بناڈالی۔ملزمان کے قبضہ سے لوڈڈ پسٹل اور میگزین برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے دونوں وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-03/news-1680510559-7430.mp4

واضح رہے کہ غالب مارکیٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ نرسریاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں ملزمان چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ  تھے۔ ملزمان سے چوری شدہ 3 موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد کی تھی، ملزمان سکندر اور عابد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔