رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Apr 03, 2023 | 13:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 137(4)کو آئیں پاکستان سے متصادم قرار دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن کا کام ملک میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے،یہ ادارہ عدالتی اختیارات استعمال نہین کر سکتا۔نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔اب الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی صدارت سے نا اہل کرنا چاہ رہا ہے۔

درخواست مٰیں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن۔ ایکٹ 2017کی سیکشن137(4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے،عدالت الیکشن کمیشن کو عمران خان کو پارٹی صدارت سے ممکنہ نااہلی روکے۔

عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں