قصور: مسافر بسوں میں تصادم، 14 مسافر زخمی

Apr 03, 2023 | 13:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قصور ،پکی حویلی کے قریب دو مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں جس میں 14 مسافر زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے طابق  مسافر بسوں میں تصادم سے حادثہ میں 14 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو  ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ہسپتال ذرائع  کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

دوسری جانب  شیخوپورہ، لاہور روڈ ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر کے ساتھ دودھ والی گاڑی ٹکرا گئی تھی جس میں 55 ساکہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔  جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 عارف کےنام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے   لاش کو لواحقین کے حوالے  کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ  کراچی سپر ہائی وے پر ڈمپر اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کراچی ایم نائن سپر ہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی تھی جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت 40 سالہ محمد یوسف اور 35 سالہ امین کے نام سے ہوئی ہےتھی،دونوں حقیقی بھائی تھے اور آبائی تعلق بھاولپور سے تھا۔ دونوں بھائی  مکہ کوچ میں کراچی سے بہاولپور جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں