گورنر پنجاب نےیونیورسٹیوں میں اہم سمریوں کی منظوری دے دی

Apr 03, 2023 | 12:24 PM

پی انی این: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر یونیورسٹیوں کے متعلق متعدد اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ساہیوال یونیورسٹی کے  گریڈ 01 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لیے 25 فیصد سپیشل الاؤنس 2021 کی منظوری دے دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق پروفیسر آف پیڈیاٹرکس کارڈیالوجی کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر آف اوبسٹیرکس اینڈ گائناکالوجی (BS 20)کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے اہلیت کے معیار اور قوائد اور شرائط سے متعلق عبدالسلام سکول آف میتھمیٹیکل سائنسز سٹیچوز 2003 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔   گورنر پنجاب نے بطور پیٹرن خالد ولید خان، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ہما فخر، چیئرپرسن اینڈ فاؤنڈر میپ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو یونیورسٹی آف چناب، گجرات کا بورڈ آف گورنرز نامزد کر دیا ہے۔  بائیو سیفٹی افسر (BS 17) کی پوسٹ کے لیے زرعی یونیورسٹی  فیصل آباد ایمپلائز کی تعیناتی اور سروس سٹیچوز میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ کی میٹنگ کے منثس   کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کے سروس کی ریگولرائشیشن رولز 2023 کی منظوری بھی دی گئی ہے اس کے علاوہ   ملازمین کے لیے سپیشل الاؤنس کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 

 یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے  سنڈیکیٹ  ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان میں  ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، وائس چانسلر، ایجوکیشن یونیورسٹی، ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ, پروفیسر ڈاکٹر کوثر ملک، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلنس مالیکیولر بائیولوجی، لاہور، ڈاکٹر کنول امین، وائس چانسلر ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر حفصہ زینب ، چیئرپرسن اناٹومی اینڈ ہسثالوجی ڈیپارٹمنٹ ،ویٹرنری اینڈ اینیمل اینڈ سائنسز یونیورسٹی ، لاہور  شامل ہیں۔

مزیدخبریں