کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام، 3 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

Apr 03, 2023 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی، کورنگی میں پولیس  نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا اور فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے  کورنگی نمبر تین میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔  ڈاکوؤ ں اور پولیس کےدرمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں میں 3 ڈاکو مارے گئے اور  فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔جیل چورنگی پل کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کے مطابق دو برقعہ پوش ڈاکووں سمیت تین ڈاکو ایک عمارت میں داخل ہوئےاور گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی تو تینوں ڈاکو عمارت کی چھت پر چڑھ گئے  اور مقابلے میں تین ڈاکو چھت پر ہی مارے گئے
 ڈاکو جس 3 منزلہ بلڈنگ میں داخل ہوئے تھے اس میں دبئی پلٹ فیملی رہائش پذیر ہے جو مکمل طور پر محفوظ رہی۔دوسری جانب جیل چورنگی پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں