زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Apr 03, 2023 | 11:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، پیٹرول بم پھینکنےاور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں  جے آئی ٹی کے سربراہ کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زمان پارک جلاؤ گھیراؤ٫ پیٹرول بم پھینکنے  اور پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں انسداد  دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔پی ٹی آئی  10 کارکنان  کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔ ملزمان میں علی شاہ٫طارق عزیز ٫امیر عبداللہ ٫غلام حسین ٫ غلام اصغر ٫ امیر احمد ٫ جان محمد٫ بلال خان,ندیم احمد اور محراب گل شامل ہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ ان ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست  ضمانت خارج ہو گئی تھی۔ 

 تفتیشی رپورٹ  میں کہا گیا کہ ان ملزمان سے  اسلحہ اور پیٹرول اور بم برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 436/23 تھانہ ریس کورس میں درج ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر  جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور کو بھی طلب کر لیا ہے۔عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ سے پی ٹی آئی کارکنان سے متعلق  رپورٹ کے ساتھ طلب کیا ہے۔ اس مقدمہ میں دیگر 93 ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے





مزیدخبریں