وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ موجود

Apr 03, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت  شروع، وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت جاری ہے،مختلف شہروں سے وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس کے حق میں سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی ، وکلا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں ۔

ادھر سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ داخلے پر پابندی ہوگی، سپریم کورٹ میں وکلا، صحافیوں اور جن کے مقدمات ہوں گے انہیں اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت، انتظامیہ اور پولیس کی شدید مزمت کرتا ہوں،سپریم کورٹ آنے والے تمام رستے بند کر دئے گئے ہیں،وکلاء اور سایلن کو سپریم کورٹ آنے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں،وکلاء قانون اور آئین کی بالا دستی کیلئے سپریم کورٹ آنا چاہتے ہیں تو انہیں نہیں روکا جائے،سپریم کورٹ اس وقت قوم کی آخری امید ہے،وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، نگران حکومتیں آئین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-03/news-1680502879-8895.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-03/news-1680502879-4695.mp4

مزیدخبریں