ایک نیوز: سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلا کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئی ہے۔ وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔
وکلا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔پلے کارڈز پر آئین سے غداری نا منظور، سپریم کورٹ پر حملہ نامنظور کے نعرے درج ہیں۔