ایک نیوز: نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت عدالت نے خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت راولپنڈی کےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے کی۔دوران سماعت وکلاء کی بڑی تعداد عدالت کے اندر اور باہر موجود تھی۔عدالت نے کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پر ناصر بٹ کی ضمانت خارج کردی۔
واضح رہے کہ ناصر بٹ کے خلاف 15 اکتوبر 1996 میں تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔ناصر بٹ کے اس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کیئے گئے تھے۔ملزم ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری 3 اپریل تک منظور ہوچکی تھی۔مقدمے کے اندراج کے بعد سے ملزم ناصر بٹ بیرون ملک مقیم تھا۔