کچے کے ڈاکوؤں نے اوکاڑہ کا ایک اور شہری اغوا کر لیا، تاوان کا مطالبہ

Apr 03, 2023 | 10:07 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کچے کے ڈاکوؤں نے اوکاڑہ  کے رہائشی امجد شہزاد اسٹام فروش کو ورغلاء کر اغواء کر لیا اور اہلخانہ کو تشدد کی ویڈیو بھیج کر  تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  اغواء کاروں کیجانب سے اسٹام فروش رہائشی کو  کچےکے علاقہ میں بلوا کر اغواء کیا گیا ہے جس کے بعد  اغواء کاروں کیجانب سے تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اغواء کاروں کیجانب سے مغوی پر تشدد کی ویڈیو  بھی وارثان کو بھیجی گئی ہے جس کے بعد  تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مغوی کے خاندان والوں کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-03/news-1680498425-7418.mp4

واضح رہے کہ کندھ کوٹ بائی پاس کچے کے قریب سے ڈاکوؤں نے مزید 4 افراد کو اغواکیا گیا تھا۔ پولیس کا کہناتھا کہ کندھ کوٹ بائی پاس پر کچے کے قریب ڈاکوؤں نے دو چوکیداروں اور دو مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایک ہفتےکے دوران اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی تھی۔ایس ایس پی عرفان سموں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی ہے اور 15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں