عمران خان کی سیکیورٹی پروزارت داخلہ اوروفاق سےجواب طلب

Apr 03, 2023 | 10:02 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی معاملہ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور وفاق کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6اپریل تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا ثنا اللہ کے بیان پر عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل فیصل فرید عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ  کیا عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟

عمران خان کے وکیل فیصل فرید نے کہا کہ  عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پی ہیں؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں،سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے،کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہے یا نہیں یہ بھی دیکھ لیں۔

عمران خان کے وکیل فیصل فرید نے کہا کہ پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے۔ عدالت نےوزارت داخلہ، وفاق کو نوٹس جاری کر کے 6 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر سکیورٹی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں