والدکے بہت قریب تھی دنیاسے چلے جانے کازندگی پر بہت اثرپڑا،حرامانی

Apr 03, 2023 | 09:39 AM

ایک نیوز:پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی نے کہاکے والدکے بہت قریب تھی اس لئے اُن کے دنیاسے چلے جانے کامیری زندگی پر بہت اثرپڑا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے بہت قریب تھی اور ان کے دنیا سے چلے جانے کا مجھ پر بہت اثر پڑا۔
حرامانی کاکہناتھاکہ میں عام طور پر والد کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ والدمیرے لئے ایک لیجنڈ ہیں اور وہ ان کے بارے میں ایسی جگہ بات نہیں کریں گی جہاں ان کی یادوں کی قدر نہیں کی جاتی۔
اداکارہ کامزیدکہناتھا کہ اپنے والد کے بارے میں صرف منتخب جگہوں پر بات کرتی ہے جہاں وہ جانتی ہے کہ ان کی یادوں کا احترام کیا جائے گا۔
دوسری جانب اداکارہ کے شوہرمانی کاکہناتھاکہ جب کبھی میری حراسے لڑائی ہوجاتی تومیں ان کے والدکوفون کرتاتھااوروہ ہماری صلح کرانے میں مددکرتے تھے۔کیونکہ حرا بہت حساس تھی اور بہت سی باتوں پر رونا شروع کر دیتی تھی۔
حرا مانی کئی ہٹ پراجیکٹس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جن میں ’ جب وی ویڈ ‘، ’ پریت نا کریو کوئی ‘، ’ سن یارا یقین کا سفر ‘، ’ دو بول ‘، ’ کشف ‘، ’یوں تو ہے پیار بہت ‘ اور ’ میں ہاری پیا ‘ شامل ہیں۔

مزیدخبریں