کلٹس کی قیمت میں خریدیں ہونڈا سوک کا متبادل

Apr 03, 2023 | 09:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چینی آٹوموٹیو مارکیٹ تیزی سے پھیلی ہے، ملکی اور بین الاقوامی دونوں کار ساز ملک میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی مانگ کے مقابلہ میں چینی گاڑیابھی میدان میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  چینی کار ساز کمپنی ”چیری“ نے اپنی ایک نئی پیشکش ”ایرازو 5 جی ٹی“ مارکیٹ میں لانچ کر دی ہے، جس کا مقصد پوری دنیا میں مقبول ترین سیڈان ہونڈا سِوک کو زیر کرنا ہے۔ہم Arrizo 5 GT پر ایک گہری نظر ڈالیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے یہ Honda Civic کا مقابلہ کس طرح کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیکیورٹی پروزارت داخلہ اوروفاق سےجواب طلب

ڈیزائن اور اسٹائلنگ
Arrizo 5 GT شارپ کریز والی ایک بولڈ ڈیزائن کی حامل گاڑی ہے۔  گاڑی کے فرنٹ پر ایک بڑی ’سپنڈل گرِل‘، میش پیٹرن کے ساتھ مختصر اور ہموار نوز اور ایل ای ڈی ہیڈلائٹس کا ایک چکمدار سیٹ موجود ہے۔اس کی شکل سامنے سے لیکسس آئی ایس جیسی  ہے اور  اس کے فینڈرز بھاری بھرکم ہیں۔کار کا اندرونی حصہ کسی بھی اعلیٰ درجے کی جدید کار  جیسا ہے  جس میں انفوٹینمنٹ سسٹم اور ڈرائیور کے ڈسپلے کے لیے بڑی اسکرین شامل ہے۔

کارکردگی اور انجن
ہُڈ کے نیچےایرازو 5  جی ٹی ، ٹربو چارجڈ 1.6 لیٹر فور سلنڈر انجن سے تقویت یافتہ ہے جو کہ 197 ہارس پاور اور 290 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو 7 اسپیڈ  ڈی سی ٹی آٹومیٹک گیئر باکس کے ساتھ جوڑا گیا ہے جو گاڑی کو 6 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے۔اس کا ایک اور ورژن بھی ہے جس میں ٹربو چارجڈ 1.5 لیٹر چار سلنڈر پٹرول انجن ہے، جو 154 ہارس پاور اور 230 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

قیمت
Chery Arrizo 5 GT کی چینی مارکیٹ میں مسابقتی قیمت تقریباً  34 لاکھ سے  42 لاکھ پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے جو کہ ہونڈا سِوک کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستی ہے لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ ہونڈا سیوک  کی معیار اور قابل اعتمادی کے حوالے سے ایک اچھی شہرت ہے، جو اسے بہت سے خریداروں کے لیے زیادہ پرکشش آپشن بنا سکتی ہے۔

Chery Arrizo 5 GT ابھی مارکیٹ میں نئی ہے اور اس کا طویل مدتی طور پر قابلِ اعتبار ہونا اور پائیداری ابھی تک نامعلوم ہے۔مجموعی طور پر، Arrizo 5 GT مسابقتی چینی آٹو موٹیو مارکیٹ میں ایک امید افزا نئی انٹری ہے۔ اس کا بولڈ ڈیزائن، اسپورٹی کارکردگی اور پرکشش قیمت اسے ایک اچھی کار بناتی ہے۔

مزیدخبریں