ایک نیوز: فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت، صحافی کو 3 سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تاہم یہ کیس پاکستان کا نہیں بلکہ الجزائر کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الجزائر میں نامور صحافی احسان الکادی کو فارن فنڈنگ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق الجزائری عدالت نے صحافی احسان الکادی کو دو سال کی معطل سزا بھی سنائی ہے۔
الجزائری حکومت کے سخت ناقد صحافی احسان الکادی کو گزشتہ سال 24 دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔