پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہزیب رند کی امریکا میں تاریخی کامیابی

Apr 03, 2023 | 05:42 AM

ایک نیوز: پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہزیب رند نے امریکا میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شاہزیب رند نے میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں اپنی پروفیشنل فائٹ جیت لی، انہوں نے وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں شکست دی۔

تین تین منٹ کے تین راؤنڈز کے بعد ریفریز نے شاہزیب کو متفقہ فاتح قرار دیا۔

واضح رہے کہ شاہزیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فائٹر ہیں۔

مزیدخبریں