سٹار فٹبالر کا 300 دن لگاتار پیغامات بھیجنے والے مداح کو شاندار تحفہ

سٹار فٹبالر کا 300 دن لگاتار پیغامات بھیجنے والے مداح کو شاندار تحفہ
کیپشن: A wonderful gift to a fan who has sent 300 consecutive days of messages from the star footballer(file photo)

ایک نیوز: مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے 300 دن تک مسلسل پیغامات بھیجنے والے مداح کو انوکھا تحفہ دے دیا۔

برونو فرنانڈس نے لگاتار پیغامات دینے والے مداح کو ویڈیو کال کرکے اپنی دستخط کی ہوئی شرٹ دینے کا وعدہ کر لیا۔

فٹبالر برونو فرنانڈس نے دو ماہ قبل اپنے مداح کیلئے کی گئی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں  280 دنوں تک آپ کے پیغامات دیکھے اور دل میں فیصلہ کر لیا تھا کہ اگر لگاتار 300 دن آپ نے پیغامات بھیجنا جاری رکھا تو میں آپ کو  دستخط کی ہوئی اپنی شرٹ تحفے میں دوں گا۔

اب برونو فرنانڈس نے اپنے مداح کو ویڈیو کال پر ایک دستخط شدہ شرٹ تحفے میں پیش کرنے کے ساتھ اولڈ ٹریڈفورڈ میں ایک میچ دیکھنے کیلئے دعوت دیدی ہے۔

برونو فرنانڈس نے کہا کہ آپ کی تعریف، حوصلہ افزائی اور سپورٹ میرے لیے اور میرے کلب کے لیے بہت اہم ہے اسلیے میں آپ کی محبت کے بدلے میں آپ کو اپنی شرٹ تحفے میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔