ایک نیوز:سعودی اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق یہ گفتگو دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس وقت ہوئی جب سعودی وزیر خارجہ کو ان کے ایرانی ہم منصب نے فون کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے آئندہ دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملک میں کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔