زرد دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان طریقے

Apr 03, 2023 | 00:16 AM

ایک نیوز:ماہرین کاکہنا ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ دانتوں کی رنگت میں بتدریج تبدیل ہوتی ہے اور زرد رنگ نمایاں ہو جاتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ دانت زیادہ زرد ہونے لگتے ہیں کیونکہ دانتوں کی اوپری سطح مٹنے لگتی ہے۔

مگر دانتوں کی زرد رنگت بیشتر افراد کو پسند نہیں آتی اور وہ انہیں سفید کرنے کے لیے ہزاروں روپے بھی خرچ کر دیتے ہیں۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے دانتوں کی زردی کو دور کرنا ممکن ہے۔

اگر آپ دانتوں کی سفیدی واپس چاہتے ہیں تو ان طریقوں کو آزما سکتے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے مؤثر ثابت ہوں۔

دانتوں پر برش
دانتوں کو سفید رکھنے اور زرد ہونے سے بچانے کا پہلا طریقہ تو یہی ہے کہ انہیں درست طریقے سے اکثر برش کیا جائے۔

 جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو تناؤ کا نتیجہ ہوتی ہیں
 دانتوں کو برش کرنا اس وقت ضروری ہوتا ہے جب ایسی غذاؤں اور مشروبات کا زیادہ استعمال کیا جائے جن سے دانتوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔

مگر زیادہ تیزابیت والی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال کے فوری بعد دانتوں پر برش کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے دانتوں کی سطح تنزلی کا شکار ہونے لگتی ہے۔دن میں کم از کم 2 بار 2 منٹ تک برش کرنا چاہیے۔

بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے مدد لیں
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے پیسٹ بنا کر استعمال کرنے سے دانتوں پر جم جانے والے plaque اور بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کھانے کے ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو 2 کھانے کے چمچ ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کو ملاکر پیسٹ بنائیں اور اس سے دانتوں پر برش کریں۔

مزیدخبریں