ایک نیوز :اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی کل سماعت کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان کے مطابق کل سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہونے والے بھی جاسکیں گے، قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اوردیگرمعاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔
الیکشن التواکیس :اسلام آباد پولیس نے ہدایات جاری کردیں
Apr 03, 2023 | 00:05 AM