کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

Apr 03, 2022 | 23:21 PM

admin
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا ہے لیکن چونکہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اس لیے نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے 52 رکنی وفاقی کابینہ کو بھی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیران اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔
مزیدخبریں