وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا اور 14اپریل کو رمضان کو پہلا روزہ ہو گا۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے ۔
The moon of Ramzam , 1442 AH will be sighted on the evening of April 13, 2021, and the first Ramzan will be on the 14th April, 2021 ( InshaAllah). The moon will be clearly sighted in Islamabad, Lahore, Peshawar and Karachi.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) April 3, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔گائیڈ لائنز مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز اور تراویح سے متعلق ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صحن والی مساجد اور امام بارگاہوں میں باجماعت یا انفرادی نماز کی ادائیگی ہال میں نہیں کی جائے، تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں ہی کیاجائے، شہری سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔
گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ ’مساجد اور امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے آئیں اور وضو کرتے وقت بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں‘۔مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی اور قالین یا دریاں بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ ہر نماز کے بعد فرش کوکلورین ملے پانی سے دھونے کی پابند ہوگی۔
گائیڈ لائنز میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے جائے نماز لانے کو ترجیح دیں، 50 سال سے زائد العمر اور بچوں کو مساجد یا امام بارگاہوں میں جانے سے گریز کرنا ہوگا جبکہ نزلے،کھانسی میں مبتلانمازیوں کو بھی گھر پر ہی نماز ادا کرنا ہوگی۔