پنجاب بھر میں  مون سون بارشیں، پی ڈی ایم کا الرٹ جاری 

Sep 02, 2024 | 23:56 PM

ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ۔  

تفصیلات کےمطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت   کرتے ہوئے کہا ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں ،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔   

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے مون سون بارشوں کا یہ سپیل 4 ستمبر تک جاری رہے گا ،شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی ،شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔   

مزیدخبریں