پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں،جاوید لطیف 

Sep 02, 2024 | 23:44 PM

ایک نیوز:لیگی رہنما میاں جاوید لطیف  نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن پی ٹی آئی سے نہیں ۔  

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین ) میں دوران گفتگو رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا  77سال میں سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر بات چیت کرتی رہی ہیں ، ان 77سال میں مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہی ہیں،اب بھی تقسیم  ہوں گی، تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن پی ٹی آئی سے نہیں ،مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہئیں،جو پارٹیاں اکثریت میں ہیں مخصوص سیٹیں ان کو ملنی چاہئیں ،جن کی حمایت سے لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں ان کو مخصوص سیٹیں ملنی چاہئیں۔  

انہوں نے  مزید کہا ماضی میں د و تہائی اکثریت کیلئے نمبرز ملتے رہے ہیں،ضرورت پڑنےپر دو تہائی اکثریت کیلئے نمبر پورےہوجاتے ہیں،کونسے قانون میں ہے کہ6ماہ بعد پہلے والا حلف نامہ کینسل کرکے دوسرا جمع کروایا جائے،کیا اسی فیصلے میں لکھا ہوا نہیں ہےکہ 3دن میں حلف نامہ جمع کروانا ہے،دنیا میں کہیں ایسا ہوتا نہیں ہے،کیوں ایسا کیا جارہا ہے؟۔ 

مزیدخبریں