ہمارے بغیرحکومتیں بن سکتی ہیں چل نہیں سکتیں، حافظ حمداللہ 

Sep 02, 2024 | 22:16 PM

ایک نیوز:رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے  جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں۔  

تفصیلات کےمطابق  ایک نیوز کے پروگرام  (بریکنگ بیریئرز ود مالک) میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے  کہا  2024کے انتخابات الیکشن نہیں آکشن تھا، حکومت کو سپورٹ نہیں  کریں  گے ،اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کا اتحاد کیا ، پی ٹی آئی کیساتھ اسمبلی کے اندر ایک دوسرے کا ساتھ دیناطے ہوا، حکومت بتائے ججز کی تعداد بڑھانے کی کیا ضرورت پیش آئی ،ججز کی تعداد بڑھانے کے وقت کی نوعیت کو بھی دیکھیں گے،پی ٹی آئی ملاقات کرنے بار با آئی لیکن یہ فیصلہ کن قوت نہیں ،پی ٹی آئی کے فیصلہ کن قوت بانی ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے مئوقف الگ ہیں،کس سے بات کریں،ججز کے معاملے پر حکومت ہمیں قائل کر لے تو حمایت کرسکتے ہیں۔    

دوسری جانب رہنا پی ٹی آئی مہر بانو قریشی نے کہا جے یو آئی نے سیاسی شناخت کو سامنے رکھ کر مؤقف اپنا یا ہوا ہے، جے یو آئی کا مؤقف حقیقی اور ٹھیک بھی ہے،والد شاہ محمود قریشی کو کس بنیاد پرجیل میں رکھا ہوا ہے، 9مئی کو میرے والد لاہور میں موجود ہی نہیں تھے تو قید کیوں؟حکومتی بینچز پر بیٹھی جماعتیں فارم47کی پیداوار ہیں۔  

مزیدخبریں