ایک نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناہے بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، دوران گفتگو ایک نیوز کے صحافی نے سوال کیا 8 ستمبر کو کون بتائے گا کہ جلسہ منسوخ ہوگیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا جلسہ منسوخ نہیں ہوگا 8 ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔
صحافی نے پوچھا کیا مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو پی ٹی آئی سے راستے جدا ہونا سمجھیں؟جس پر چیئر مین پی ٹی آئی نے جواب دیا ایسے راستے جدا نہیں ہوتے، مولانا ایک لیڈر ہے، مولانا فضل الرحمان کے سب کے ساتھ تعلقات ہیںجب قانون سازی ہورہی ہو تو ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے تحت ہو،حکومت کے ایم این ایز کو خود پتا نہیں ہوتا کہ وہ پارلیمنٹ میں کونسا بل پیش کریں ۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہناتھا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہمارے خلاف مہم چلاتی ہے تو اس کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہر طرف سے پروپیگنڈے ختم ہونے چاہئیں ۔