ججز، بیوروکریٹس، وزرا کی سیکیورٹی پر کتنا خرچہ ہوا؟تفصیلات آگئیں  

Sep 02, 2024 | 20:24 PM

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ججز بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر اس سال اپریل میں 4 کروڑ 78 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں، ان کی سیکیورٹی پر 44 گاڑیاں، 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے سیکیورٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ججز کی سیکیورٹی پر 34 گاڑیاں، 409 افسران و محافظ مامور رہے۔

وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ بیورکریٹس کی سیکیورٹی پر 6 گاڑیاں مامور رہیں جبکہ انھیں تحفظ فراہم کرنے  کیلئے 79 اہلکار تعینات کیے گئے۔

پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے سب سے کم سہولت وزراءکو فراہم کی گئی، وزراء کو 4 گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سہولت میسر رہی۔  

مزیدخبریں