طیفی بٹ کے بہنوئی کو کس نے قتل کروایا؟

طیفی بٹ کے بہنوئی کو کس نے قتل کروایا؟
کیپشن: Who killed Tefi Butt's brother-in-law?

ایک نیوز:  بالاج ٹیپو کے دادا بچھو پہلوان نے الزام عائد کیا ہے کہ طیفی بٹ نے اپنے بہنوئی جاوید بٹ کو شوٹرز کے ذریعے خود قتل  کرایا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بالاج ٹیپو کے دادا  سلطان محمود  عرف پچھو پہلوان  نے الزام عائد کیا طیفی بٹ نے خود اپنے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرایاہے ، طیفی بٹ اپنی ذات کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا  ہمیں اس واقعہ کا بے  حد افسوس ہوا،ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،  ہمیں گن مینوں کو ساتھ لیکر چلنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ 

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے  کہ حکومت جلد از جلد اس معا ملے کو ختم کرے۔ 

واضح رہے بالا ج ٹیپو قتل کیس میں نامزد ملزم   طیفی بٹ کے بہنوئی  جاوید بٹ کو آج لاہور کینال روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ، جبکہ   طیفی بٹ کی بہن  اور جاوید بٹ کی اہلیہ ثمینہ زخمی    ہوگئیں۔