ایک نیوز: وقار یونس نےپریس کانفرنس سے قبل لوگو کی رونمائی کی، وقار یونس لائینز کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایشوز موجود ہیں ڈومیسٹک میں موجود مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ایڈویزر تو اب نہیں ہوں، چیئرمین نے واضح کر دیا تھا۔
وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹیموں میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں ان کی گرومنگ کرینگے،انڈر19 شاہین اور سنیئرز سے کھلاڑیوں کو لیا گیا ہے،دنیا کی ٹیمیں پر برا وقت آتا ہےہمارے پاس اس وقت بھی اچھے باولرز موجود ہیں، مینٹور کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق استعمال کرئے اور موقع دے۔
وقار یونس نے مزدی کہا کہ اگر سنیئر کھلاڑیوں نے زیادہ کرکٹ کھیلی تو انہیں آرام دیکر نئے لڑکوں کو موقع دینگے، میرے پاس پرفارمنس کی گارنٹی تو نہیں لیکن اگر لڑکے محنت کرینگے تو رزلٹ آئیں گے، میں خود ایک چھوٹے شہر سے آیا ہوں لہذا جو پرفارم کرئے گا تو چھپ نہیں سکتا۔