ایک نیوز: کینال روڈ ایف سی کالج کے پاس طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کر دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کینال روڈ کے قریب پیش آیا،نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فراد ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں سوار جاوید بٹ نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کی بیوی زخمی ہوئیں۔
پولیس ہمیشہ کی طرح کافی دیر بعدموقع پر پہنچی،تحقیقات شروع کر دیں گئی ہیں،جاں بحق شخص طیفی بٹ کا بہنوئی ہے ۔
طیفی بٹ او عارف ٹیپو ٹرکاں والے میں لڑائی کب شروع ہوئی؟ ایک نیوزتفصیلات سامنے لے آیا۔
طیفی بٹ اورٹیپو ٹرکاں والا کی لڑائی میں ابتک کئی افراد قتل ہو چکے، بالاچ ٹیپو اس کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی ذاتی دشمنی میں قتل ہو چکے ہیں، لڑائی اندرون شہر شاہ عالم چوک،گوالمنڈی اور لکشمی چوک کے علاقے میں گھومتی رہی، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں کئی پرانے تاجر بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، امیر بالاج ٹیپو لاہور میں ہی قتل ہوئے امیر بالاج ٹیپو کےوالدعارف ٹیپوٹرکاں والا کوبھی ایسے ہی دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا۔
طویل دشمنی پر ٹیپوٹرکاں والا نے اپنے بیٹے میر بالاج ٹیپو کو بیرون ملک بھجوا دیا ، امیر بالاج امریکا اور کینیڈا میں رہےاپنےکاروبار کو بھی پھیلایا، جنوری 2010میں جب امیر بالاج کے والد ٹیپو ٹرکاں والے کو قتل کیاگیاتوامیر بالاج لاہور واپس پہنچ گئے اور اصرار کے باوجود پاکستان ہی رہنے کو ترجیح دی ۔
امیر بالاج نےخاندانی کاروبار کو سنبھالادیا، دشمنی ختم کرنے کی بھی بات کی،صلح کے لئےسوشل میڈیا کا سہارا لیا، سماجی پروگراموں میں شرکت کرنا شروع کی، حال ہی میں عطا تارڑ سے دوستی کی وجہ سے ن لیگ میں شامل ہو ئے مگر یہ سب کچھ بھی موت کے تعاقب کو نہ روک سکا، حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے دیرینہ دشمنی کی حوصلہ شکنی کی تاہم زندگی نے انہیں مزید مہلت نہیں دی ۔