ایک نیوز: عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے، تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہو، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا ہے کہ گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں، ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے، خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا،احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا، احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے، احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے انہیں نو مئی کا شور مچاتے ہیں، نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائروں کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے،محمود خان اچکزئی کی مذاکرات کیلئےبات چل رہی ہے ، بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، بات انکے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں جو انکو لیکر آئے ہیں۔
جلسے کے تین مقاصد ، مینڈیٹ واپس، حقیقی آزادی اورآزاد عدلیہ ہے:عمران خان
Sep 02, 2024 | 16:04 PM