آج سونے کی قیمت مستحکم رہی

ایک نیوز: آج مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
کیپشن: A News: Today the market has seen stability in the price of gold.

ایک نیوز: آج مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
 سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا ،10گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار51روپے پر مستحکم رہا ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 2503 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم رہی تھی۔