جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے:حافظ نعیم الرحمان

Sep 02, 2024 | 12:46 PM

ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،ہم اس ماہ  پچاس لاکھ افراد کواپنی مہم کا ممبر بنائیں گے،کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے، پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مؤثر ترین جماعت ہے، جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے، نوجوانوں سے کہتاہوں پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہ ہوں، نظام پر قابض لیڈر شپ نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام اکائیوں کو اکٹھا کرسکتی ہے دشمن چاہتا ہے عدم استحکام و افراتفری پیدا ہو،ایسی جماعت جو جمہوری و چاروں صوبوں کی جماعت ہوجس میں دولت کی بنیاد پر ذمہ داریاں نہ ہوں، جماعت اسلامی کو اگر اختیار ملا تو کوئی کرپشن یا لوٹ مار نہیں ہوگی جب ایسی دیانت دار جماعت ہوگی تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
 حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان مستقبل سے مایوس نہ ہوں، نظام دھکیل کر اندھیروں میں ڈالتا کیونکہ حکمران کی بالادستی ہے،فارم سینتالیس والا اپنی اجارہ داری قائم کرتا ہے جب وسائل عوام پرنہیں لگتے تو مایوسی پھیلتی ہے، اگر نوجوانوں نے اس راستہ کا انتخاب کر لیا کہ کوئی مستقبل نہیں تو پھر کوئی مستقبل نہیں ہوگا،سب نوجوان باہر کیوں مایوس ہو کر چلے جائیں ادھر کس چیز کی کمی ہے۔

مزیدخبریں