ایک نیوز: قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پربیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے بیسمنٹ کے جاری کاموں کا معائنہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے، تعمیرآتی کاموں کو ٹائم لائن کےاندرمکمل کیا جائے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا، نیس پاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کرکے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کیں، سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے زیر تعمیر انڈر گراونڈ واٹر ٹینک پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی ، پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا
Sep 02, 2024 | 12:36 PM