دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ ناکام، بنگلادیش کو جیت کیلئے 185 رنز درکار

Sep 02, 2024 | 14:34 PM

ایک نیوز:راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روزجاری ہے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم172رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے185 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سلمان آغا47 اورمحمد رضوان43 رنز بنا کرنمایاں رہے،شان مسعود28صائم ایوب20 رنز بنا کرآ ؤٹ ہوئے،بابر اعظم11میر حمزہ4،عبداللہ شفیق3 رنز بنا کر آ ؤ ٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل اور ابراراحمد نے 2،2 رنز بنا ئے۔
 خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،بنگلا دیش کے حسن محمد نے5کھلاڑی کو آ ؤٹ کیا بنگلا دیش کے ناہید رانا4اور تسکین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 80کے مجموعی سکور پرپاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی،عبداللہ شفیق 10 گیندوں پر 3 اور صائم ایوب 35 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،خرم شہزاد 6 گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔
شان مسعود 34 گیندوں پر 28 جبکہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے حسن محمود نے 22 اور ناہید رانا نے 12 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور  خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے تیسرے دن پہلے گھنٹے پاکستانی بولرز چھائے رہے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا مگر پھر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے 138 اور مہدی حسن کے 78 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا سکی اور 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔

مزیدخبریں