ایک نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اجلاس آج ہو گا۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کا شیڈول طے ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے کمیٹی ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے ، گورنر ہاؤس میں اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، پیپلز پارٹی اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد چاہتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے مہنگائی میں کمی لائی جائے ، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔
اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جانا ایجنڈے کا حصہ ہے،راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔
ن لیگ کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب کمیٹی کے ارکان ہیں، دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گزشتہ اجلاس بے نتیجہ رہا،پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
پنجاب میں پاور شیئرنگ:پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اجلاس آج ہو گا
Sep 02, 2024 | 11:33 AM