ایک نیوز: مودی کے بھارت میں انتہاپسند ہندؤں نے مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارت میں اس وقت تمام مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی ومالی خطرات لاحق ہیں ،بھارتی اقلیتیں مودی سرکار کی فسطایئت پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں جہاں انتہا پسند ہندؤں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے ۔
مسلمان ہوں، سکھ ہوں ، عیسائی ہوں یا پھر دلّت، بھارت میں اس وقت کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں، ایک حالیہ وڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندؤں نے ایک مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کیا ، انتہا پسند ہندؤں نے بزرگ کے ساتھ نہایت بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے گالیاں دیں اور تھپڑوں سے مارا، بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں انتہا پسند ہندؤں کے اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے مظالم کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔
بھارت میں فاشسٹ مودی کے دور میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے، مودی سرکار کا تیسرا دورِحکومت بھارت میں مسلمانوں کے لیے خطرناک ترین دورہے ، بھارت میں اقلیتوں کی بگڑتی صورتِ حال پہ ہمسایہ ممالک میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے آخر کب تک مودی سرکار اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھے گی؟۔