پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے اختتام پر 204پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے اختتام پر 204پوائنٹس کی کمی
کیپشن: Pakistan Stock Exchange, down 204 points at the close of business

 ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
 دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 44 کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 25 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,014 جبکہ کم ترین سطح 78,240 پوائنٹس رہی۔