ایک نیوز: شہر قائد میں ایک بار پھر بارش کا امکان ہے،بھارت کے وسطی حصے میں موجود ہوا کا شدید کم دباو سندھ کا رخ کرے گا۔
مون سون ہوائیں آج رات سندھ میں داخل ہونگی، کل تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، حیدرآباد، سجاول، جامشورو میں 3اور4ستمبر کو بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے ،کراچی میں 4ستمبر کو ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، کراچی میں شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں، آئندہ تین روز کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا ۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوجائیں گی۔