ایک نیوز: اے این ایف کا ملک بھر کےتعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران8کارروائیوں میں 12کروڑ روپے مالیت کی 456 کلو منشیات برآمدہوئی جبکہ 9ملزمان کو گرفتارکر لیا، اے این ایف نے کامیابی کے ساتھ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات برآمد کی اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1.6 کلو چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام افیون برآمد، تعلیمی اداروں کے قریب یہ کارروائیاں نوجوانوں کو منشیات سمگلروں کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے اہم ہیں جو اکثر طالب علموں سمیت کمزور آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اے این ایف نے متعدد کارروائیاں کیں جن میں قلعہ عبداللہ سے 175 کلو چرس برآمدکی، گرین ٹاؤن کنگنی سیالکوٹ روڈ کے قریب تین ملزمان سے 40 کلو افیون اور 164 کلو چرس برآمدکی، چمن سے 52 کلو ہیروئین برآمدکی، شمالی بائی پاس پشاور کے قریب گاڑی سے 17 کلو آئس برآمدکرکےدو ملزمان کو گرفتارکر لیا، کنال روڈ لاہور کینٹ کے قریب ملزم سے6کلو چرس برآمدہوئی۔
اے این ایف کی کوششیں نوجوانوں کے لیے منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے اور ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے ارد گرد منشیات کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Sep 02, 2024 | 09:39 AM