ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
How disappointing! Rain mars the greatest contest in cricket. But this was forecast. As PCB Chair, I urged the ACC to play in UAE but poor excuses were made to accommodate Sri Lanka. Too hot in Dubai, they said. But it was as hot when the Asia Cup was played there last time in…
— Najam Sethi (@najamsethi) September 2, 2023
سابق سربراہ پی سی بی کا کہنا تھاکہ سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے۔بطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔ یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا۔ کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔
خیال رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔