ایک نیوز: قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بھارتی بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھادی۔'They Cannot Play Him'ایکس پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟
ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، انہوں روہت شرما، ویرات کوہلی،ہاردک پانڈیا اور جدیجا کی قیمتی وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر ڈھیر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
بارش کے باعث میچ تو مکمل نہ ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر شاہین کی تعریفوں پر مبنی پوسٹوں اور میمز کی بارش ہوگئی۔
صارفین نے They Cannot Play Him (وہ اسے نہیں کھیل سکتے) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ متعدد پوسٹیں کیں۔
ایک صارف نے شاہین کے ہاتھوں روہت کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو پوسٹ کی۔
THEY CANNOT PLAY HIM ❤️???? pic.twitter.com/LtNHepHjMO
— Haris (@HarisXD0) September 2, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ شاہین نے اپنا کام کردیا ہے۔
Shaheen done his job ❤️
— JahanZaib (@JahanZaibb_) September 2, 2023
THEY CANNOT PLAY HIM ????#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/ZhwE60c4Wl
سابق فاسٹ بولر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بھی اسی ٹرینڈ میں حصہ ڈالتے ہوئے پوسٹ کی اور تینوں فاسٹ بولرز کی تصویر شیئرکرتے ہوئے انہیں دنیا کی بہترین پیس بیٹری قرار دیا اور لکھا کہ وہ انہیں نہیں کھیل سکتے۔
They Cannot Play Him (Them) ????
— Wahab Riaz (@WahabViki) September 2, 2023
The best pace ???? battery in the world right now, well done boys @iShaheenAfridi @HarisRauf14 @iNaseemShah ????????#PAKvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/ylbkDNAla5
They Cannot Play Him کیا ہے؟
دراصل 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب شاہین نے ابتدا ہی میں پہلے روہت اور پھر کے ایل راہول کو آؤٹ کیا تھا تو اس وقت کمنٹری کرنے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے یہ الفاظ ادا کیے تھے۔