سلمان خان اور کترینہ کیف کی ٹائیگر3 کا پہلا پوسٹر جاری

Sep 02, 2023 | 20:14 PM

ایک نیوز : سلمان خان اور کترینہ کیف کی ٹائیگر3کا پہلا پوسٹر ہفتے کو میکرز کی جانب سے جاری کیا گیا۔
 پوسٹر میں سلمان اور کترینہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں اورہر ایک کے ہاتھ میں مشین گن ہے۔سلمان اور کترینہ آنے والی فلم میں ٹائیگر اور زویا کے کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے۔

پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے وار اور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔

سلمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’آ رہا ہوں‘‘ دیوالی خوشیاں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر منائیں۔فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔

ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپوسٹر شیئر میں سلمان خان نے کترینہ کیف کو مینشن کیا تو جواب میں کترینہ نے لکھا ’’کوئی حد نہیں۔ کوئی خوف نہیں۔ پیچھے نہیں ہٹنا۔ اس دیوالی پر سینما گھروں میں ٹائیگر3 ایک ساتھ ہوگی۔

مزیدخبریں