ایک نیوز :10سے زائد جوہری وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت والا بیلسٹک میزائل روسی جنگی بیڑے میں شامل کرلیاگیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر روسکو سموس کا کہنا ہے کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔
روسی میڈیا کے مطابق سرمت میزائل 10 سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے یہ ہتھیار روس دشمنوں کو کوئی سازش کرنے سے قبل دو بار سوچنے پر مجبورکر دے گا۔
اس کے علاوہ برطانوی تجزیہ کار کے مطابق روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے سرمت نیوکلیئر میزائل کو الرٹ کر دیا ہے۔