سرگودھا:ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق،3زخمی

Sep 02, 2023 | 16:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سرگودھا میں لاہور روڈ پر واقع احمد والہ کے مقام پر ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں لاہور روڈ پر واقع احمد والہ کے مقام پر ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

سوزوکی کیری میں سوار فیملی فیصل آباد سے سرگودھا آرہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئی،

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں1 خاتون  اور  4 مرد شامل ہیں،زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا ہے،حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈروائیورجائے وقعہ سے فرار ہوگیا۔

لکسیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693655515-3043.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693655515-3231.mp4

مزیدخبریں