راولپنڈی: میٹرو بس میں آتشزدگی، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون زخمی

Sep 02, 2023 | 15:28 PM

ایک نیوز: میٹرو بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کی وجہ سے بس میں بھگدڑ مچ جانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رحمان آباد میٹرو بس اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون مسافر زخمی ہو گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت رحمان آباد سٹیشن پر اتار لیا گیا۔

مزیدخبریں