بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی
کیپشن: Indian actress Urvashi Rotila shared a picture of Naseem Shah

ایک نیوز: بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

میچ شروع ہونے سے قبل اروشی نے انسٹاگرام پر جم سے اسٹوری شیئر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے یہ ورک آؤٹ کے دوران اسٹوری شیئر کی۔

اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔

اروشی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔