الیکشن کمیشن کیجانب سے انتخابات کی ممکنہ تاریخ منظرعام پر آگئی

الیکشن کمیشن کیجانب سے انتخابات کی ممکنہ تاریخ منظرعام پر آگئی
کیپشن: The possible date of the elections came to the fore by the Election Commission

ایک نیوز: پاکستان میں عام انتخابات کب ہوں گے۔ ہر پاکستانی کی زبان پر یہ سوال موجود ہے۔ جس کے بعد اب الیکشن کمیشن کیجانب سے عام انتخابات کیلئے موزوں ممکنہ تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا ہے۔ جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 27 سے 30 جنوری 2024 کی تاریخیں پول ڈے کےلئےتجویز کردیں۔ تاہم عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔