آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Sep 02, 2023 | 13:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کی احتساب عدالت نےشہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت  بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف ،احد چیمہ سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

مزیدخبریں