حلیم عادل شیخ3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

حلیم عادل شیخ3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
کیپشن: میری گرفتاری توہین عدالت،آخری سانس تک پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں،حلیم عادل

ایک نیوز:انسداد دشتگردی عدالت نے  حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشت گردی منتظم عدالت پہنچا دیا گیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

حلیم عادل شیخ کی  میڈیا سے گفتگو 

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے پہلے بھاگے نہ اب بھاگیں گے،آج مہنگائی پر پوری قوم ہڑتال کر رہی ہے،جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں،میری گرفتاری توہین عدالت ہے،پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی توہین کی جارہی ہے،اب چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور وکلا کو سوچنا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچے میں ڈاکو آزاد ہیں ہمیں پکڑ رہے ہیں،6 ستمبر کو بھر پور طریقے سے منائیں گے،کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا فوج مجھ سے اہم ہے،پیپلز پارٹی کی وائرس زدہ کرسی پر بیٹھنے کے باعث نگراں وزیر اعلی بھی اس کے زیر اثر آگئے ہیں،آخری سانس اور خون کے قطرے تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔