پاک بھارت میچ: امریکی قونصل جنرل کا پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ویڈیو پیغام

Sep 02, 2023 | 12:50 PM

ایک نیوز: ایشیاء کپ کے سب سے زیادہ ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ اس ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کی نظریں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نکلیں۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل انہوں ںے انتہائی پرجوش انداز میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 

ویڈیو میں انہیں پاکستان کی حمایت اور کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے سنا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں